• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تاجر سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن حکمت عملی کے مخالف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن حکمت عملی کی مخالفت کردی جبکہ ڈاکٹروں نے فیصلے کی حمایت کی ہے، تاجروں سے کہا کہ سندھ حکومت ویکسی نیشن کے لیے جارحانہ مہم چلائے، پاک فوج سے بھی مدد لی جائے، تفصیلات کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) میں بر سر اقٹدار گروپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کرونا وبائی مرض کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی لاک ڈاؤن لگانے کی حکمت عملی کی مخالفت کی ہے۔ جمعہ کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں صوبائی کورونا وائرس ٹاسک فورس کے اجلاس میں شرکت کے دوران انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ لاک ڈائون کے بجائے کرونا کیسز کی تعداد کو کم سے کم کرنے کا واحد حل یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی ویکسی نیشن کی جائے اورایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین