• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر سرکاری دفاتر میں داخلے پر پابندی

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی ضلع بھرمیں اب تک1215798افراد کو کورونا و یکسین لگائی جا چکی ہے جن میں سے 1178990 عام شہر یوں جبکہ36808 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر عا مر عقیق خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق کورونا کے نئے و یر ئینٹ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سرکاری دفاتر میں آ نے والے افراد اور سائلین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنا کورونا و یکسین کا سر ٹیفیکیٹ ساتھ لائیں۔ اسکے بغیر کسی بھی سرکاری دفتر میں دا خلہ ممنوع ہوگا۔ انہو ں نے کہا کہ عوام اس سلسلے میں ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت د یتے ہوئے ضلع میں قائم کسی بھی کورونا و یکسینیشن سنٹر شنا ختی کارڈ کے ہمراہ جا کر ویکیسن لگوا سکتے ہیں۔
تازہ ترین