• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: شملہ پہاڑی پر عمارت کے تہہ خانے میں آگ لگ گئی

لاہور میں شملہ پہاڑی کے قریب واقع ایک کاروباری مرکز کے تہہ خانے میں موجود دفتر میں آگ لگ گئی۔

آگ سے دفتر میں موجود تمام سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کاروباری مرکز کے تہہ خانے میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

آگ کے باعث ایک ٹریول ایجنسی کے دفتر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

تازہ ترین