زیارت میں لیویز اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے معاملے پر جاری دھرنا ختم ہوگیا۔
مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا ہے۔
لیویز حکام کے مطابق گاڑی کی چوری کے شبہے میں ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا تھا۔
لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں نوجوان ہلاک ہوگیا اور اس کا ساتھی پکڑا گیا۔
لیویز حکام نے واقعے کا مقدمہ لورالائی لیویز تھانے میں درج کرایا ہے۔