• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیراتی صنعت کیلئے ایمنسٹی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع پر غور

اسلام آباد(پی پی آئی) وفاقی حکومت تعمیراتی صنعت کے لئے ایمنسٹی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع پر غور کر رہی ہے یاد رہے کہ ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) نے تعمیراتی شعبے کے لیے ریلیف پیکیج میں مزید 6 ماہ کی توسیع دینے سے اس شعبے میں مزید 1000 ارب روپے کی نئی سرمایہ کاری کا حکومت کو یقین دلا یاہے۔

آباد کے چیئرمین فیاض الیاس نے کہا تھا کہ فی الوقت تعمیراتی شعبے میں سرمایہ کاری کا حجم ایک ہزار ارب روپے ہے جو بڑھ کر بڑھ کر 2 ہزار ارب روپے سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔ 

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیراتی صنعت کے لیے اعلان کردہ ایمنسٹی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی جائے۔

تازہ ترین