• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویمن کرکٹ لیگ‘ بلوچستان اور کے پی کے نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان چیف منسٹربلوچستان گولڈن جوبلی کوئٹہ گلیڈایٹر ویمن کرکٹ لیگ 2021ء کے سلسلے میں بلوچستان اور کے پی کے نے اپنے اپنے میچ جیت لئے ۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان چیف منسٹربلوچستان گولڈن جوبلی کوئٹہ گلیڈیٹر ویمن کرکٹ لیگ 2021ء کے سلسلے میں نواب اکبر خان بگٹی اسٹیڈیم میں گزشتہ روز دو میچ کھیلے گئے ۔پہلا میچ بلوچستان تھنڈرز اور گلگت بلتستان شمشیرزکے مابین کھیلا گیاگلگت بلتستان کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.2 اوورز میں 87 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔بلوچستان کی طرف سے عمائمہ سہیل نے 4 ثانیہ خان نے 3اور عروبہ شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم نے مقررہ ہدف باآسانی 17 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا بلوچستان تھنڈر کی طرف سے ارم جاوید نے 44 رنز اسکورکئے۔کامیابی کے بعد بلوچستان کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ۔میچ کے مہمان خصوصی سینیٹرپرنس آغا عمر احمد زئی تھے۔دوسرا میچ کے پی کےاور پنجاب واریئرز کے مابین کھیلاگیا کے پی کے کی ٹیم نے پنجاب کو جیت کے لئے 130 رنز کا ہدف دیا جواب میں پنجاب واریئرز ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹوں کے نقصان پر112 رنزبناسکی۔ کے پی اسٹارز نے پنجاب کو 17 رنز سے ہراکر آل پاکستان ویمن ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
کوئٹہ سے مزید