• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے مزید 18 کیسز کا انکشاف، متاثرین کو قرنطینہ کردیا گیا

ٹوکیو ( جنگ نیوز) اولمپکس کے دوران اتوار کو کورونا کے مزید 18نئے کیسز سامنے آگئے۔ متاثرین کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ بعض کھلاڑیوں نے آئیسولیشن کے دوران سہولتوں اور کھانےپر تنقید کی ہے۔انتظامی کمیٹی کے ترجمان موٹو نے کہا ہے کہ جارجیا کے دو جوڈو کاز کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کو توڑنےپر ان کے ایکری ڈیشن کارڈ منسوخ کردئیے گئے ہیں وہ سیر و تفریح کے لئے اولمپکس ولیج سے باہر گئے تھے، جبکہ ایک روسی کھلاڑی کو نشہ کی حالت میں پولیس نے حراست میں لیا ہےجوولیج سے باہر کوکین کے استعمال کے بعد گھوم رہا تھا۔ اس کا اولمپکس کارڈ منسوخ کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین