قیمتیں تھیں جان لیوا پھر بھی ہم
کیا بتائیں، کس طرح جیتے رہے
ایسی مہنگائی میں جینا ہے عذاب
چل بَسے جو لوگ وہ اچھے رہے
وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور اور دیگر لوگوں کے ذریعے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا لیکن انہیں حکومت کی طرف سے این آر او کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے 15 جون کو تہران کے تجریش محلے میں قدس اسکوائر پر میزائلوں سے حملے کے بعد تباہی مچ گئی تھی۔
ترجمان بس ریپیڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے مطابق سیکورٹی وجوہات کے باعث سروس معطل کی جا رہی ہے۔
2015 میں کی گئی اس تحقیق میں ان افراد کے کھانے پینے اور خواب دیکھنے کے بارے میں تجزیہ کیا گیا۔
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سیاسی دشمنوں کی ضرورت نہیں وہ ایک دوسرے کےلیے خود ہی کافی ہیں، ہم نے کوئی ڈائیلاگ نہیں مارا کہ عدم اعتماد لا رہے ہیں یا حکومت گرا رہے ہیں، ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو عدم اعتماد کی تحریک لے آئیں گے۔
پولیس نے کوہ پیما کو ریسکیو کرنے کے لیے نفری بونر نالہ بیس کیمپ روانہ کردی، غیر ملکی کوہ پیما کی ٹیم میں 7 افراد شامل تھے۔
جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ نین تارا اور انکے شوہر وگنیش شیون کو بھارتی کریو گرافر جانی ماسٹر کے ساتھ کام کرنا مہنگا پڑگیا اور اس وقت دونوں کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ماسکو سے کریملن کے مطابق دونوں صدور کے درمیان مشرق وسطیٰ اور ایران کی صورتحال پرتفصیلی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔
کلفٹن میں گھریلو ملازمہ کے خلاف 5 کروڑ روپے کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں 3 افراد کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گھر کے باہر سڑک پر جمع افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، بات چیت کے دوران اچانک ایک شخص فائرنگ کرتا ہےجس سے بھگدڑ مچ جاتی ہے۔
کامن ویلتھ اسنوکر چیمپئن شپ میں محمد آصف پہلے راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہو گئے۔
خودکشی کرنے والے لڑکے کی والدہ ایک معروف ہندی اور گجراتی ٹی وی ڈرامہ اداکارہ ہیں
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ماموں کی محبت میں اندھی خاتون نے اپنی شادی کے صرف 45 دن بعد اپنے شوہر کے قتل کی سازش کی، پولیس نے بیوی گونجا سنگھ سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا، جس نے سازش کا اعتراف کر لیا ہے۔
کوٹری کے صنعتی زون کے فضلہ ملے پانی کے کے بی فیڈر میں اخراج کا انکشاف ہوا ہے۔