• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اختیارات کا غلط استعمال، 3 ایف بی آر افسروں کو ٹیکس محتسب کا نوٹس، آج طلب

اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی ٹیکس محتسب نے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں ایف بی آر کے 3افسروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) پیر کو طلب کرلیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے ٹیکس اہداف کے حصول کیلیے اختیارات کے غلط استعمال کے الزام میں ایف بی آر کے ماتحت ادارے کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور کی خاتون کمشنر ان لینڈ ریونیو فضا بتول، ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو بلال حسن اور اسسٹنٹ کمشنر ان لینڈ ریونیو احمد اکمل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے (آج) پیر کوطلب کرلیا۔ ٹیکس وکیل وحید شہزاد نے ان افسروں کیخلاف درخواست دائر کی تھی جس پر ٹیکس محتسب نے جون میں تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے5جولائی تک جواب طلب کیا تھا تاہم ایف بی آر کی جانب سے مقررہ تاریخ کے بعد10 جولائی کو جواب داخل کرایا گیا۔

تازہ ترین