• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے عوام کو لاک ڈاؤن توڑنے کی ترغیب دی جارہی ہے، پیپلزپارٹی

اسلام آباد،کراچی (نمائندہ جنگ،این این آئی ) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نیئر بخاری فیصل کریم کنڈی،مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ہر آنے والا دن مشکل ہوتا جارہا ہے ،سندھ میں کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگایا گیا

انکے خلاف وفاق کے ترجمان لگے ہوئے ہیں ،سندھ کی عوام کو لاک ڈاؤن توڑنے کی ترغیب دی جارہی ہے ، اگر کوئی نقصان ہوا تو اس کا ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی ،کشمیر کا وزیر اعظم بننے کیلئے اے ٹی ایم کا مقابلہ ہے،اگر چودھری یاسین کے خلاف کارروائی ہوتی ہے تو امور کشمیرعلی امین گنڈا پور کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے،ملک میں نیب نیازی گٹھ جوڑ سب کے علم میں ہے

افغانستان کے حوالے سے جو بھی پالیسی بنائی جائے اس کو پارلیمنٹ میں لایا جائے ،حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہمارے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہیں ،ان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے سابق ایم پی اے مظہر جمیل علیزئی،اخونزادہ چٹان و دیگر پارٹی رہنما شامل تھے۔

تازہ ترین