• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں دوافراد کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نظر بندی اور زبان بندی کے احکامات کے باوجود مذہبی اجتماع منعقد کرنے اور اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس اہلکار نے سٹی جلالپور کو درخواست دی کہ غلام جعفر کے لئے ڈی سی ملتان کی جانب سے نظر بندی اور زبان بندی کے احکامات جاری ہیں مگر مذکورہ شخص نے سٹی جلالپور میں غلام اصغر کی جانب سے منعقدہ مذہبی اجتماع میں شرکت کی اور اشتعال انگیز تقریر کی ۔پولیس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین