• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی اے اے نے مسافروں کو کھانا نہ دینے کی ہدایت جاری نہیں کی، سی اے اے

سول ایوسی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا اندرون ملک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی سے متعلق کہنا ہے کہ سی اے اے نے مسافروں کو کھانا نہ دینے کی ہدایت جاری نہیں کی ہے۔

سول ایوسی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں میں کھانے کی عدم فراہمی پر کہا ہے کہ کھانے کی عدم فراہمی کو سی اے اے سے منسوب کرنے کے اعلانات پر تشویش ہے، ایئر لائنز دوران فلائٹ مسافروں کو کھانا فراہم نہیں کر رہی ہیں۔

سول ایوسی ایشن اتھارٹی کے مطابق سی اے اے نے کھلے کھانوں کے بجائے پیک کھانا فراہم کرنے کا کہا تھا۔

سی اے اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ تمام ایئرلائن آپریٹرز مسافروں کو پیک کھانے کی سروسز فراہم کریں۔

تازہ ترین