• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی طویل عرصے بعد ٹی وی اسکرین پر واپسی سے مداح خوش

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی طویل عرصے بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی سے ان کے مداح کافی پرجوش اور خوش نظر آرہے ہیں۔

پاکستانی سُپر اسٹار ماہرہ خان جو کبھی بھی اپنی شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیتنے میں ناکام نہیں ہوئیں ایک طویل وقفے کے بعد اب ان کی ٹی وی اسکرین پر ان کے نئے ڈرامہ سیریل ' ہم کہاں کے سچے تھے ' کے ساتھ واپسی ہوئی ہےجوکہ نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا جارہاہے۔

ماہرہ خان کے اس نئے ڈرامے کی پہلی قسط گذشتہ روز نشر ہوئی جس کے بعد سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ویلکم بیک ماہرہ (#WelcomeBackMahira)کے ساتھ پاکستان میں پہلے نمبر پرٹوئٹر ٹرینڈکاحصہ بن گئیں ہیں۔

ماہرہ خان کے نئے پراجیکٹ میں ان کے ساتھ اسکرین پر اداکار عثمان مختار، کبریٰ خان، ہارون شاہد، شمیم ہلالی، زینب قیوم، ہما نواب، لیلیٰ واستی، عمیر رانا اور دیگراداکار اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

ہدایتکار فاروق رِند کےتخلیق کیےگئے اس ڈرامے کو مشہور ڈرامہ و افسانہ نگار عمیرہ احمد نے لکھا ہے، جبکہ اداکارہ اس ڈرامے میں ’مہرین‘ کا کردار اداکر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان آخری بار 2016ء میں نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ایک مشہور ڈرامے ’بن روئے‘ میں نظر آئی تھیں۔

تازہ ترین