• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوٹو گرافر نے شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ان دنوں بولی وڈ اداکارہ شردھا کپور ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اسی دوران ان کی واٹس ایپ چیٹ سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جب شردھا کپور اپنی فلم کے سیٹ سے باہر آئیں تو وہ اپنے فون میں مصروف تھیں اور کسی سے واٹس ایپ پر گفتگو کر رہی تھیں۔اسی دوران وہاں موجود فوٹو گرافرز نے ناصرف شردھا کپور کی تصویریں لیں بلکہ ان کی واٹس ایپ چیٹ کی بھی تصویر لے لی اور پھر فوٹوگرافر نے اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور جس شخص سے واٹس ایپ پر گفتگو کررہی تھیں ان کا نمبر ان کے نام کے بجائے دل والے ایموجیز سے فون میں محفوظ ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ شردھا کپور اپنے کسی قریبی دوست کے ساتھ ذاتی نوعیت کی باتیں کررہی تھیں۔ دوسری جانب شردھا کپور کی واٹس ایپ چیٹ لیک کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے فوٹوگرافرز پر خوب تنقید کی جارہی ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ چیٹ فوٹو شاپ سے بنائی گئی ہے۔اس حوالے سے ابھی تک شردھا کپور یا کسی فوٹو گرافر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

تازہ ترین