• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کی سیکورٹی ، ورکرز کے ہمراہ پولیس افسران تعینات

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم کی سیکورٹی کے لئے 663 پولیو ورکرز کے ہمراہ راولپنڈی پولیس کے ایک ہزارکے قریب پولیس افسران تعینات کردیے گئے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم کے لیے راولپنڈی پولیس کی جانب سے مؤثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، پولیو ورکرز ٹیموں کے ہمراہ راولپنڈی پولیس کے 1000کے قریب پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم پانچ روز پر مشتمل ہے، راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران اپنے اپنے علاقوں میں پولیو ڈیوٹی کیلئے مامور کیے گئے پولیس اہلکاروں کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، تھانے کی پٹرولنگ وہیکلز بھی علاقے میں گشت کر رہی ہیں اور پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو یقینی بنا رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید