• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپرز کی معیاری اور بروقت مارکنگ کی جائے، کنٹرولرامتحانات

ملتان(سٹاف رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان میں انٹر سالانہ امتحان 2021 ء کے پیپر ز کی بروقت و بہتر مارکنگ کیلئے ہیڈ ایگزامینرز کا اجلاس ہوا جس کی صدارت کنٹرولر امتحانات حافظ محمد اسماعیل تگہ نے کی ،اجلاس میں ڈپٹی کنٹرولر (سیکریسی)ڈاکٹر حافظ فدا حسین اور سسٹم اینالسٹ، قاضی مُجیب الرحمٰن نے مارکنگ، اور ایوارڈ لسٹس کی تیاری کے حوالے سے ہیڈ ایگزامینرز کو ہدایات دیں اور کہا بچوں کا مُستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہے کسی بچے کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ہربچے کے پیپرز کی معیاری اور بروقت مارکنگ کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین