• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کو بند کرنے کا فیصلہ دادو والے نہیں کریں گے، خالد مقبول


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کو بند کرنے کافیصلہ دادو والے نہیں کریں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کے بجائے وقت کا تعین کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو بند کرنے کا فیصلہ دادو والے نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان آج اعلان کردیں شہر ہم کھلوادیں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ وفاق اور سندھ حکومت کراچی میں ہنگامی صورتحال کا نفاذ کریں، کراچی کیلئے پولیو کی طرز پر ہنگامی بنیادوں پر ویکسی نیشن کی جائے۔

تازہ ترین