• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: کورونا کی چوتھی لہر، پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور ڈیلٹا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایت پر وفاقی ضلعی انتظامیہ نے پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

اس نوٹیفکیشن کے مطابق انڈور ڈائننگ مکمل بند، ‏آوٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ 

اسی طرح مارکیٹوں کے اوقات کار رات 10 کی بجائے 8 بجے تک کردیے گئے ہیں جبکہ ہفتے میں 2 دن چھٹی، ہفتہ اور اتوار تمام کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی اور تمام کاروبار بند رہیں گے۔

شہر اقتدار میں ‏میڈیکل اسٹورز، پیٹرول پمپس، تندور اور بیکریاں پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی۔

اسی طرح مزارات، سینما گھر، جم اور انڈور کھیلوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏تمام سرکاری و نجی دفاتر میں ملازمین 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ‏8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر مکمل پابندی ہوگی، ‏آوٹ ڈورشادی کی تقریبات میں 400 افراد ایس او پیز کے ساتھ شرکت کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‏ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل پابندی عائد ہوگی، ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے 50 فیصد کم رکھی جائے گی۔

تازہ ترین