• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی 22 ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور( این این آئی)پاکستان کے ماضی کے معروف پلے بیک سنگر اخلاق احمد کی 22ویں برسی 4اگست کومنائی جائے گی۔اخلاق احمد میں ہوش سنبھالتے ہی گائیکی کا شوق پیدا ہوگیا تھا۔ ایک طویل جدوجہد کے بعد1973میں اخلاق احمد کو کراچی میں بننے والی دو فلموں پا زیب اور بادل اور بجلی میں گائیکی کا موقع مل گیا ۔اخلاق احمد کا بطور گلوکار پہلی فلم پا زیب میں فیاض ہاشمی کا لکھا اور لال محمد اقبال کی موسیقی میں کامیڈی گیت او ماما میرے ، او چاچا میرے اوتایا میرے ، او میرے بھائی اداکار قوی خان پر فلمایا گیا تھا ۔1974میں وہ صف اول کے گلوکار بن گئے۔ اخلاق احمد4اگست1999کو صرف 53سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

تازہ ترین