• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ شہری بازیابی ، آئی جی اسلام آباد ایس ایچ اوتھانہ رمناسے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نےلاپتہ شہری خبیب ریاض کی بازیابی کے کیس میں آئی جی پولیس اسلام آباد اور ایس ایچ اوتھانہ رمناکو نوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کر لیا ہے۔ منگل کو لاپتہ شہری کی اہلیہ کی طرف سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خبیب ریاض 21 جولائی2021ءکو آبائی شہر خوشاب کے لئے روانہ ہوئے ، دو تین گھنٹے گزرنے کے بعد جب کال کی تو نمبر مسلسل بند ملا۔ بعدازاں خبیب ریاض کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ رمنا اور خوشاب کے تھانہ میں درج کرانے کی کوشش کی لیکن ناکامی ہوئی۔ ابتدائی دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین