• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں اوور سیز خاتون کی زمین پر قبضے کا مقدمہ درج

مری میں اوور سیز پاکستانی خاتون حاجرہ کی زمین پر قبضے کا مقدمہ مری پولیس نے پٹواری کی درخواست پر راجہ حنیف نامی شخص کے خلاف درج کر لیا۔

پاکستانی نژاد امریکی خاتون حاجرہ کا مری میں 5 مرلے کا گھر تھا جسے با اثر افراد نے مسمار کر دیا تھا، جس کی شکایت خاتون نے وزیرِ اعظم سٹیزن پورٹل پر درج کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق درج کی گئی ایف آئی آر میں راجہ حنیف اور اس کے بیٹے ارسلان سمیت 10 نامعلوم افراد شامل ہیں، کارِ سرکار میں مداخلت سمیت زیرِ دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اوور سیز خاتون حاجرہ اور اس کے شوہر پر قبضہ گروپ نے حملہ کیا تھا۔

خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ اسسٹنٹ کمشنر مری اور پولیس کی موجودگی میں ہوا تھا۔

حملے کے بعد وزیرِ اعظم پورٹل کی جانب سے دوبارہ خاتون سے رابطہ کیا گیا تھا اور انہیں مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق انتظامیہ نے حاجرہ خاتون کو آج دوبارہ زمین کا قبضہ واپس دلانے کے لیے مری بلایا ہے۔

تازہ ترین