• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پولیس کے شہداء نے خون کا نذرانہ دے کر امن بحال کیا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یوم شہدائے پولیس کے موقع پر کہنا ہے کہ ہمارے 2355 پولیس اہلکاروں نے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، ہمارے پولیس کے شہداء نے خون کا نذرانہ دے کر امن بحال کیا۔

سید مراد علی شاہ  نے اپنے پیغام میں پولیس کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران پولیس کے جوانوں نے اہم جگہوں پر فرائض انجام دیئے، 38 پولیس اہلکارڈیوٹی کے دوران کورونا کی وبا سے شہید ہوئے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس عوام کے تحفظ اور جان و مال کی حفاظت کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسینیشن سینٹرز اور اسپتالوں کے باہر پولیس اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اپنی پولیس اور ان کے شہداء کے خاندانوں کا خیال رکھنے کے لیے پُرعزم ہے، ہم نے کبھی بھی شہداء کے خاندانوں کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

تازہ ترین