راولپنڈی کے انڈسٹریل ایریا روات میں پیمپرز بنانے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، آگ کو 9 گھنٹوں سے زائد وقت گزرنے کے باوجود بجھایا نہ جاسکا۔
فیکٹری میں پلاسٹک کے اسٹاک کے باعث فائر بریگیڈ کے عملے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔