• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی سرکار معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہی ہے، وزیراعلی بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا یوم استحصال کشمیر پر کہنا ہے کہ مودی سرکار مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے۔

جام کمال خان نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ  مقبوضہ جموں وکشمیر دو سال سے بھارتی فوج کے غیرقانونی محاصرے میں ہے،  مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

جام کمال خان نے کہا ہے کہ متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا یو این کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لیے آواز بلند کرنا عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کےساتھ یکجہتی اور حق خودارادی کےساتھ کھڑا ہے، بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

تازہ ترین