• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منظر صہبائی کا ثمینہ احمد کیلئے پیار بھرا پیغام

سینئر اداکار منظر صہبائی کی جانب سے اپنی اہلیہ،  سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی نئی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا گیا ہے۔

منظر صہبائی کی جانب سے اہلیہ کے لیے سوشل میڈیا پر اکثر اوقات اپنے جذبات کا اظہار کیا جاتا رہتا ہے جسے اِن دونوں کے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

منظر صہبائی کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثمینہ احمد کی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے اور پوسٹ کے کیپشن میں ایک پیار بھرا جملہ لکھ کر ساتھ میں دل والے ایموجیز بھی بنائے گئے ہیں۔

منظر صہبائی کا ثمینہ احمد کی تصویر کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’آپ کی تعریف میں کیا کہیں، آپ ہماری جان بن گئے،‘ اور ساتھ میں دلوں کے درمیان ثمینہ احمد کا نام بھی لکھا ہے۔


منظر صہبائی کی اس پوسٹ پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں، اس پوسٹ پر معروف اداکارہ حمیمہ ملک نے بھی کمنٹ کرتے ہوئے اس جوڑی کے درمیان پیار اور اخلاص کی تعریف کی ہے۔

واضح رہے کہ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کر لی تھی۔

تازہ ترین