اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ملک کی عسکری اور سیا سی قیادت نے جمعرات کے روز ہونیوالے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور قومی ایکشن پلان 2014پر عملدرآ مد کا جا ئزہ لیا، ایکشن پلان ملکی سلامتی کو یقینی بنا نے کیلئے وضع کیا گیا تھا، وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد، وزیر اطلاعات و نشریات فواد ا حمدچوہدری ، وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم ، چیف آ ف آ رمی اسٹاف جنرل قمر جا وید با جوہ، ڈی جی آ ئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان زکریا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل با بر افتخار،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی ، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآ مد کا جائزہ لیتے ہوئے اجلاس میں اب تک کی کا میا بیوں پر اطمینان کا اظہار کیاگیا اور فیصلہ کیاگیا کہ پلان کو زیادہ موثر اور موجودہ وقت کے تقاضوں اور ضروریات سے عہدہ برآ ہونے کیلئے اپ ڈیٹ کیا جا ئیگا تاکہ پلان سائبر سیکورٹی، جاسوسی اور تخریب کاری کے چیلنجز سے عہدہ برآ ہوسکے،وزیر اعظم نے مسلح افواج ، پولیس ، انٹیلیجنس ایجنسیوں ،سول آ رمڈ فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے داخلی اور خارجی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جاری کوششوں کو سراہا۔ اجلاس میں خطے ، مقبوضہ کشمیر اور افغان ستان کی صورتحال پربھی غور کیا گیا، ایل او سی اورمقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیاں رکوانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میںملکی کی تینوںسرحدوںکی صورتحال اورافغانستان سے جڑے امور کا جائزہ لیا گیا، افغانستان میں قیام امن، فریقین کے روابط اور پاکستان کی ترجیحات پر بھی غور کیا گیا، اجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر دفاع،وزیر اطلاعات، وزیر انسانی حقوق اور وزیر داخلہ پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی قائم کی گئی، خصوصی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس آج صبح وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا ہے،اجلاس میں افغانستان کی صورتحال ،حکومتی ترجیحات اور ملکی سکیورٹی کا جائزہ لیا جائیگا ،اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے بالخصوص پنجاب اور بلوچستان کے سر حدی ایریاز پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا گیا کہ ایک بین الصو بائی بارڈر کمیٹی قائم کی جا ئیگی جو سر وے آ ف پاکستان کو استعمال میں لاتےہوئے سرحد ی بائونڈری کے معاملات حل کریگی، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس ایریا میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنا نے کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو مزید مستحکم بنا یا جا ئیگا، اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ راجن پور اورڈیرہ غازی خان اضلاع کے پسماندہ علاقوں کو صوبہ کے دوسرے حصوں کے مساوی لا نے کیلئے پانچ سالہ جا مع سماجی و معاشی پلان بنایا جا ئیگا اوران علاقوں میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کی جا ئیگی،پانی ، صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کی جا ئیں گی۔