• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول ہسپتال کوئٹہ میں طبی سہولتوں کی فراہمی کےلیے اقدامات کیے جائیں ،بی این پی

کوئٹہ( این این آئی)بلوچستان نیشنل پارٹی کوئٹہ کے سینئرنائب صدرملک محی الدین لہڑی فنانس سیکرٹری ملک فاروق شاہوانی لیبرسیکرٹری ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی اور میراکرم بنگلزئی نے شعبہ صحت کی ناقص کارکردگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اکیسویں صدی میں دنیاطبی میدان میں جدیدطرزعلاج انسانی خدمت اورطبی فوا ئدسے اپنے لیے آسانیاں ڈھونڈ رہی ہے جبکہ بلوچستان کے قدیم ترین قومی ادارہ سول ہسپتال کوئٹہ کرپشن بدعنوانی اقرباپروری اور غیرمعیاری طرز علاج اور سہولیات کے فقدان کا شکا رہے جہاں طبی تجربات کی بجائے معاشی سفارشی انسانی عظمت کیخلاف تجربات کیے جارہے ہیں۔ لیبارٹری اسسٹنٹ سے لے کر ایم ایس کی تعیناتی سب کچھ سفارش کلچرکے تحت مفلوج ہوکررہ گیاانہوںنے کہاکہ ناتجربہ کار اورٹرینی اہلکاروں سے ای سی جی، بلڈپریشراور ایکوکرانا مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔انہوں مطالبہ کیاکہ سول ہسپتال کے انتظامی اورطبی معاملات سے متعلق بہتری کےلیے اقدامات کیے جائیں۔طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔اگر صوبائی دارالحکومت میں صورتحال ایسی ہوگی تو پھر اندرون بلوچستان تو اللہ ہی حافظ ہے ۔
تازہ ترین