• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کی شرط پر سی اے اے نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرلیا

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے  پاکستان سے دبئی سفر کے لئے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط مقرر کردی،  سی اے اے نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سہولت نہ ہونے کا معاملہ وزارت خارجہ کے سامنے اٹھا دیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے پاکستانی وزرات خارجہ کو مراسلہ لکھ دیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کروانے کے لیے وسائل نہیں ہیں، پاکستانی ایئرپورٹس پر صرف ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ کی سہولت ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ دبئی جانے والے مسافروں کو ریپڈ پی سی آرٹیسٹ کی سہولت فراہم نہیں کرسکتے،  ٹرانزٹ ٹائم کا دورانیہ 8  گھنٹے کیا جائے۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دبئی جانے والوں کے لئے مختص لیبارٹریز کا 48 گھنٹے قبل کا ٹیسٹ قبول کیا جائے، سی اے اے دبئی روانگی سے 6 گھنٹے قبل ریپڈ  اینٹیجن ٹیسٹنگ کرسکتا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یو اے ای حکام دبئی پہنچنے پر مسافروں کی دوبارہ پی سی آر ٹیسٹنگ کرواسکتا ہے۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ یو اے ای حکام کے ساتھ معاملے کو اٹھائے، یو اےای حکام سے مطالبہ ہے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

تازہ ترین