1۔ خود ہلے دوسروں کو ہلائے
ا س کا ہلنا من کو بھائے
2۔ ایک استاد ایسا کہلائے
آپ نہ بولے سبق پڑھائے
3۔ میں ایک پھل ہوں کھٹا میٹھا –
بچے شوق سے کھاتے ہیں
آخری دونوں حرف مٹا کر
– سبزی مجھ کو بناتے ہیں
4۔ ميں نے ايک پرندہ ديکھا
– چلتے چلتے تھک گيا
چاقو لے کر گردن کاٹی
– پھر سے چلنے لگ گيا
5۔ رنگ برنگی چھیل چھبیلی
سرخ ،بسنتی ،اودی،نیلی
بنا تیر کے ایک کمان –
جس کو دیکھے ایک جہان
6۔ ایک گھر کے دو ہيں لڑکے
– روز دکھاتے ہیں کھيل
کبھی نہ ان کو لڑتے ديکھا
– ايسا ان کا ميل
7۔ ابا جان اک ڈبہ لائے
نہ کچھ پئے نہ کچھ کھائے
کان مروڑو فوراً بولے
– دنیا بھر کی سير کرائے
جوابات:۔1۔ پنکھا 2۔ کتاب 3۔ آلوچہ 4۔ پینسل 5۔ قوس 6۔ چاند سورج۔7۔ ریڈیو