• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

50 سال سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی: اسد عمر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے 33 فیصد افراد کی ویکسینیشن ہو چکی۔

یہ بات نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ، وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ 4 ہفتے قبل 50 سال سے زائد عمر والوں کو پہلی کورونا ویکسین کی ڈوز لگوانے کی شرح 21 فیصد تھی۔

اسد عمر کا مزید کہنا ہے کہ 50 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے کورونا وائرس خطرناک ہے۔

این سی او سی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ براہِ کرم 50 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کی ترغیب دیں۔

تازہ ترین