• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹوکیو اولمپکس میں کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکا


پاکستان ٹوکیو اولمپکس میں کوئی بھی میڈل حاصل نہ کرسکا یہ پاکستان کا مسلسل ساتواں اولمپکس گیم ہے جس میں پاکستان کوئی میڈل نہ جیت سکا۔

  جیولن تھرو میں پاکستان کے میڈل کی آخری امید بھی دم توڑ گئی، ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کے 10 کھلاڑیوں نے کن کن ایونٹ میں حصہ لیا اور ان کی کارکردگی کیا رہی۔ اسکی تفصیلات کچھ یوں ہے۔ 

پاکستان کے دس ایتھلیٹ نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی۔ اور کوئی ایتھلیٹ بھی میڈل نہ جیت سکا۔ لیکن طلحہ طالب اور ارشد ندیم کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے ٹوکیو اولمپکس کو ہیمشہ یاد رکھا جائے گا، جنہوں نے سہولتوں کی کمی اور نامساعد حالات کے باوجود اولمپکس گیمز میں میڈل کے قریب پہنچے۔

طلحہ طالب

25 جولائی کو ویٹ کلوگرام کیٹگری میں ایکشن میں آئے پہلے ہی راؤنڈ میں تینوں باریوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹاپ پوزیشن پر آکر میڈل کی امیدیں روشن کردیں، لیکن دوسرے مرحلے میں اطالوی ویٹ لفٹر نے طلحہ طالب سے صرف دو کلو زیادہ وزن اٹھا کر ان کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔

ارشد ندیم

ارشد ندیم ٹوکیو اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے والے واحد ایتھلیٹ تھے، انہوں نے پہلے فائنل راونڈ کیلئے کوالیفائی کیا، پھر فائنل راونڈ میں بھی آخری آٹھ ایتھلیٹ میں جگہ بناکر میڈل کی امید روشن کردیں، لیکن وہ طلحہ طالب کی طرح پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے۔

گلفام جوزف

ٹوکیو اولمپکس میں سب سے پہلے باہر ہونے والے پاکستانی شوٹر گلفام جوزف تھے جنہوں نے 10میٹر ائیر پسٹل میں شرکت کی، لیکن وہ فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکے اور نویں پوزیشن حاصل کی۔

ماحور شہزاد

اولمپکس مقابلوں میں پہلی بار بیڈمنٹن میں انٹری دینے والی ماحور شہزاد ایک میچ بھی نہ جیت سکیں، انہیں پہلے جاپانی کھلاڑی نے شکست سے دوچار کیا، پھر انگلینڈ کی کرسٹی نے انہیں ہراکر ایونٹ سے باہر کردیا۔

حسیب طارق

سوئمر حسیب طارق نے 100میٹر فری اسٹائل کے ہیٹ ٹو میں انٹری دی، اور 72 سوئمر میں ان کا نمبر 62 واں رہا۔

شاہ حسین شاہ

جوڈو میں میڈل کی امید شاہ حسین شاہ کا مقابلہ عالمی نمبر پر 13ویں نمبر پر موجود مصر کے رمضان درویش سے تھا، مصری جوڈو کاز نے شاہ حسین شاہ کو با آسانی شکست دے دیکر پاکستان کی یہ امید بھی ختم کردی۔

بسمہ خان

ویمنز کی 50 میٹر فری اسٹائل میں پاکستان کی بسمہ خان نےحصہ لیا 50میٹر فری اسٹائل ایونٹ میں ان کی ٹائمنگ 27اعشاریہ سات آٹھ سیکنڈ رہی، اس ایونٹ میں 81 سوئمر نے شرکت کی بسمہ خان کا نمبر 56واں رہا۔

پاکستانی شوٹر جی ایم بشیر اور خلیل اختر نے ریپڈ فائر پسٹل میں شرکت کی لیکن وہ بھی زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے اور میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے

یوں پاکستان اس بار بھی ٹوکیو اولمپکس سے خالی ہاتھ واپس آیا، یہ پاکستانی دستے کا مسلسل ساتواں اولمپکس ہے جس میں قومی ایتھلیٹس کوئی میڈل نہ جیت سکے۔

تازہ ترین