بیلجیئم کی ایک معمر خاتون نے 60 ہزار ایسے قدیم اور اعلیٰ معیار کی اشیا کے ٹن باکسز کا خزانہ جمع کررکھا ہے۔
83 سالہ یوویٹ ڈارڈینے کے پاس موجود رنگین ٹن کے ڈبوں میں چاکلیٹس، ٹوفیوں، کافی اور چاول سے لیکر تمباکو، ٹالک اور شو پالش کے ڈبے شامل ہیں، جن میں سے بعض اشیا بھارت جیسے دور دراز ملکوں سمیت دنیا بھر سے منگوائے گئے۔
یوویٹ ڈارڈینے کو یہ پرانی لیکن معیاری اشیا کے ٹن باکسز جمع کرنے کا شوق لگ بھگ 30 برس سے ہے۔ اب یہ اشیا اس قدر زیادہ تعداد میں جمع ہوگئی ہیں کہ یہ چار گھروں میں محفوظ کی گئی ہیں۔
یہ ڈبے جن میں کوٹے ڈیور چاکلیٹ باکس بھی ہے جس پر ایک سنہرے بالوں والی بلو ہیٹ میں ملبوس لڑکی کی پینٹگ بھی شامل ہے۔ قدیم ڈبے جمع کرنے کی شوقین یہ معمر خاتون بیلجیئم کے صوبے لیگ کے شہر گرانڈ ہالیٹ کی رہائشی ہیں۔
انھوں نے نہایت احتیاط سے رکھے گئے ان باکسز کے درمیان کھڑے ہوکر میڈیا کو بتایا کہ وہ نہ تو سفر کرتی ہیں اور نہ ہی یہاں سے جاتی ہیں، حالانکہ لوگ سمجھتے ہیں کہ میں کافی سفر کرتی ہوں۔
انھوں جو ڈبے جمع کیے ہیں ان میں سے ایک 1868 کا ایک بسکٹ کا انگلستان کا بناہوا باکس بھی ہے جس پر قدیم نقش ونگار بنے ہوئے ہیں۔