• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیمل خاور اور حمزہ عباسی بھی چھٹیاں منانے میں مصروف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی جانی مانی جوڑی نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی بھی چھٹیاں منانے سیر کو نکل گئے۔

 حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے انسٹاگرام پر کچھ پوسٹس شیئر کیں، حمزہ عباسی نے اپنی ایک دلکش نظارے کرتے خوبصورت تصویر شیئر کی۔


حمزہ عباسی نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں۔‘

دوسری جانب سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے شوہر کی اور اپنی تصاویر شیئرکیں اور ساتھ لفظ ’خوشیاں‘ لکھا۔

صارفین کہہ رہے ہیں کہ ان کی تصاویر میں بیٹے مصطفیٰ عباسی کی کمی محسوس ہورہی ہے۔

تازہ ترین