• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امرتا سنگھ کا سنی دیول کے شادی شدہ ہونے کا سن کر دل ٹوٹ گیا

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) 80کی دہائی میں اداکارہ امرتا سنگھ اپنی زبردست اداکاری سے ہندی فلم انڈسٹری میں چھا گئی تھیں۔ اپنی پہلی ہی فلم ’بیتاب ‘ سے کامیاب اداکارہ امرتا سنگھ نے پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ امرتا سنگھ جتنی اپنی فلموں کے لئے مشہور ہوئیں، اتنی ہی اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی مشہور ہوئیں۔ امرتا سنگھ نے جب سے چھوٹے سیف علی خان سے شادی کی، تب بھی سرخیوں میں رہی اور جب پہلی بار پیار میں پڑی تب بھی سرخیوں میں رہی۔دھرمیندر اپنے بیٹے سنی دیول کے لئے فلم ’بیتاب‘ بنا رہے تھے۔ دھرمیندر، سنی دیول کے لئے نئی اداکارہ کی تلاش میں تھے اور امرتا انہیں پسند آگئی تھیں۔اس کردار کے لئے منداکنی اور میناکشی شیشادری نے بھی آڈیشن دیا تھا، لیکن امرتا کی معصومیت دھرمیندر کو پسند آگئی اور اس طرح سنی دیول کی ہیروئن بن گئیں۔ اس فلم کے ڈائریکشن کی ذمہ داری دھرمیندر نے راہل رویل کو دی۔ سنی دیول اور امرتا سنگھ کی ڈیبیو فلم ’بیتاب‘ ریلیز ہوتے ہی چھا گئی۔ سلور اسکرین پر سنی دیول - امرتا سنگھ کی جوڑی اتنی زبردست ہٹ رہی کہ دونوں راتوں رات اسٹار بن گئے۔ فلم میں کام کرنے کے دوران امرتا سنگھ اور سنی دیول ایک دوسرے کے بے حد قریب آگئے۔ امرتا سنگھ نے سنی دیول سے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا، لیکن ایک ایسی سچائی تھی، جس سے امرتا سنگھ بے خبر تھیں۔ دراصل، سنی دیول کی فلموں پر اثر نہ پڑے، اس لئے دھرمیندر نے سنی دیول کی پرسنل لائف کو چھپا کر رکھا تھا۔ کہتے ہیں کہ سنی دیول پہلے سے ہی شادی شدہ تھے اور اس سچائی کو فلم ریلیز سے قبل باہر نہیں آنے دینا چاہتے تھے۔

تازہ ترین