افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ضلع 8 میں دھماکا ہوا ہے جس کے دوران حکومتی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، کئی افغان صوبوں پر طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے۔
دھماکا کابل کے علاقے کارت نو میں آج صبح کیا گیا، جس میں فوری طور پر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کا نہیں بتایا گیا ہے۔
ادھر طالبان نے بلخ کے اطراف چاروں اہم صوبوں کا کنٹرول سنبھال لیا۔
اس صورتِ حال کے بعد افغانستان کے صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف پر طالبان کے حملے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
طالبان صوبے بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں داخل ہو گئے۔
طالبان نے مغربی صوبے فراہ میں بھی سرکاری دفاتر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
طالبان نے 1 روز قبل صوبے بغلان کے دارالحکومت پل خمری پر قبضہ کر لیا تھا۔
نمروز، جوزجان، قندوز، سرائے پل، تاخر اور سمنگان پر بھی طالبان کا قبضہ ہو چکا ہے۔
دوسری جانب سیکیورٹی کی صورتِ حال کی خرابی کے باعث عبدالرشید دوستم مزار شریف پہنچ گئے۔