• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کا میچز نتیجہ خیز بنانے کیلئے متبادل ڈھونڈنے پر زور

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز میں بولرز کے لیے سازگار باؤنسی پچز ہوتی ہیں۔

جمیکا میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران بابراعظم نے کہا کہ پریکٹس کے لیے جتنا موقع ملا اس میں اچھی تیاری کی ہے۔

دوران گفتگو قومی ٹیم کے کپتان نے میچز کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے متبادل ڈھونڈنے پر بھی زور دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سوچنا ہو گا کہ میچز چھتوں والے اسٹیڈیم میں ہوں یا ہر میچ کے لیےاضافی دن رکھا جائے۔

دوران پریس کانفرنس بابراعظم نے پاکستان کے 19رکنی ٹیسٹ اسکوراڈ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے حارث رؤف اور محمد نواز کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے دونوں کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیجنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ حارث رؤف اور محمد نواز کو مسلسل کرکٹ کی وجہ سے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع نہیں مل سکا۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ سیریز کسی بھی ٹیم کے لیے آسان نہیں ہوتی، ویسٹ انڈیز میں پچز باؤنسی ہوتی ہیں، جو بولرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں، بیٹسمینوں کی تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

تازہ ترین