• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک افغان بارڈر ’باب دوستی‘ کل صبح کھولنے پر اتفاق ہوگیا

لیویز حکام نے تصدیق کی ہے کہ چمن میں پاک افغان بارڈرباب دوستی کل صبح (جمعرات) کھولنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق بارڈر کھولنے پر افغان شہریوں کو مہاجر کارڈ پر پاکستان آنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

لیویز حکام کے مطابق قندھارمیں کشیدہ حالات کے پیش نظر بارڈر پر سیکیورٹی مسائل درپیش ہیں۔

حکام نے مزید کہا کہ باب دوستی کل کھولنے کے انتظامات مکمل ہیں، سیکیورٹی حالات بہتر ہونے پر آمدورفت بحال کردیں گے۔

کسٹم حکام کے مطابق کل چمن بارڈر پر ٹریڈ کلیئرنگ کے لیے ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) حکام نے کہا کہ باب دوستی پر پیدل آمد و رفت منظم بنانے کےلئے ایس او پیز تیار کرلیے ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق پاکستانیوں کی آمد کی صورت میں کورونا ایس او پیز کےلئے ہیلتھ ٹیمیں بارڈر پر موجود ہیں۔

تازہ ترین