متحدہ عرب امارات کے صدر مقام ابوظبی میں دنیا کا سب سے بڑا ایکوریم اپنی تیاری کے آخری مراحل میں ہے، جسے آئندہ برس یعنی 2022 میں کھول دیا جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرنے والا یہ تازہ ترین اضافہ ہوگا۔ اس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مہنگا ایکوریم ہوگا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس ایکوریم کا اس وقت 64 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
یہاں پر 25 ملین لیٹر پانی ہوگا اور اس میں 68 ہزار سمندری مخلوق بشمول شارک، اسکولز آف فش، منٹاریز اور سمندری کچھوے بھی موجودہ ہوں گے۔
اس پروجیکٹ کے سی ای او محمد عبداللّٰہ الزابی نے اس حوالے سے بتایا کہ انکا ادارہ اس سی ورلڈ پارکس کی تعمیر پر نہایت مسرور ہے، یہ آئندہ نسل کا میرین لائف پارک ہوگا، جبکہ امارات میں یہ آبی حیات کے ایک بڑے تحقیقی مرکز اور جانوروں کی نگہداشت کرنے والے ادارے کے طور پر بھی کام کریگا۔