حکومت نے یوم عاشور پر دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔
وزارت داخلہ نے 18 اور 19 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
9 اور 10 محرم کو تمام سرکاری و غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
اسلام آباد کے علاقے سیکٹر جی 8 میں غیر ملکی خاتون نے مبینہ طور پر چھت سے چھلانگ لگادی۔
کسی ملک کی سرحد پر پاسپورٹ افسر کو دستاویز دینا اور اس پر مہر لگوانا، اب ماضی کا حصہ بننے جا رہا ہے۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے کہا کلہ قانون کی حکمرانی سب سے اہم چیز ہے، عدلیہ آزادی سے کام کرے گی تو ملک کی سمت درست ہوگی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ملک بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ اور سابق رکن سندھ اسمبلی شمائلہ عمران فاروق کی نماز جنازہ لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کر دی گئی۔
سابق رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مذاکرات سے پہلے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی سینئر قیادت کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے
مشیر نجکاری محمد علی نے کہا ہے کہ توقع ہے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو نئے مالکان اپریل سے چلائیں گے۔
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 847 افراد جاں بحق اور 11 ہزار 990 زخمی ہوئے۔
وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ نرخوں کا معاملہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) کے پاس ہے۔
نیشنل رجسٹریشن امتحان (نیشنل رجسٹریشن ایگزام) اسٹیپ-I جو کہ 14 دسمبر 2025 کو منعقد ہوا تھا، کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ امتحان نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (این یو ایم ایس) راولپنڈی کے زیرِ انتظام منعقد کیا گیا۔
صدر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم بھی پاکستان کی واحد اسپورٹس شخصیت کے طور پر سمٹ میں شریک ہوں گے۔
درخواست ایڈووکیٹ شیخ ثاقب احمد نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی۔ اُن کا کہنا ہے کہ نامزد فریقین کے خلاف قتل بالسبب کا مقدمہ ہونا چاہیے۔
گھوٹکی میں 5 افراد کے قتل کے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی گئی۔
چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ کا فلیگ شپ منصوبہ بن چکا ہے۔