خیبرپختونخوا پولیس نے پشاور میں گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ملزم رضا علی نے بیوی کو قتل اور بیٹی و بیٹے کو زخمی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم بیوی کو قتل اور بچوں کو زخمی کرنے کی واردات کے بعد گھر چھوڑ کر ضلع کرم فرار ہوگیا تھا۔
پشاور پولیس کے مطابق پولیس اہلکار نے تھانہ مچنی گیٹ کی حدود دارمنگی میں گزشتہ ماہ اپنی اہلیہ کو قتل کیا تھا۔