فلپائن نے پاکستان اور بھارت سمیت 10 ممالک کے مسافروں پر اگست کے آخر تک سفری پابندی میں توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کی حکومت نے یہ اقدام کورونا وائرس کی انتہائی معتدی قسم ڈیلٹا میں اضافے کے پیش نظر کیا ہے۔
فلپائن نے کورنا کیسز میں اضافے کے بعد 27 اپریل کو کچھ ممالک پر سفری پابندی عائد کی تھی۔
ان میں پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، متحدہ عرب امارات، عمان، تھائی لینڈ، ملائیشیا اور انڈونیشیا شامل ہیں۔