معروف امریکی اداکارہ، گلوکارہ، گیت نگار، پروڈیوسر اور بزنس وومن سلینا گومز اور میوزک پروڈیوسر بینی بلانکو کی شادی کی ممکنہ تاریخ منظر عام پر آگئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممکنہ طور پر 33 سالہ گلوکارہ اپنے 37 سالہ منگیتر سے رواں ماہ کے اختتام پر شادی کرنے والی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس جوڑے کی شادی کی دو روزہ تقریبات جنوبی کیلیفورنیا کے مونٹیسیٹو یا سانتا باربرا میں منعقد کی جائیں گی، جس میں ان کی قریبی دوست ٹیلر سوئفٹ اور ان کے منگیتر ٹریوس کیلسی، ساتھی اداکار اور بینی بلانکو کے دوست و ساتھی میوزک اسٹارز شرکت کریں گے۔
یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے 2023 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور دسمبر 2024ء میں منگنی کا اعلان کیا تھا۔