• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شروتی ہاسن نے والد کمل ہاسن کو اپنا پسندیدہ انسان قرار دیدیا

بالی ووڈ، تامل اور تلگو فلم انڈسٹریز کے سپر اسٹار کمل ہاسن اور ان کی بیٹی شروتی ہاسن کے دنیا بھر میں کروڑوں مداح ہیں۔

شروتی ہاسن نے گزشتہ روز اپنے والد کمل ہاسن کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شروتی ہاسن جن کے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 17ملین سے زائد فالوور ہیں، نے اپنے والد کے ساتھ چند تصاویر شیئر کیں، جن میں دونوں کے چہروں پر مسکراہٹ واضح ہے۔

تصویر کے ساتھ دیے گئے پیغا م میں شروتی ہاسن نے کمل ہاسن کو اُن کا پسندیدہ ترین انسان قرار دیا اور کہا کہ کیوں نہیں یہ میرے پسندیدہ انسان ہیں۔

شروتی ہاسن جن کی فلم انڈسٹری میں اداکارہ کے ساتھ گلوکارہ کے طور پر بھی ایک شناخت ہے، نے اپنے والد کے ساتھ جو تصاویر شیئر کیں، اُن میں دونوں ہی مسکرارہے ہیں۔

ان کی اس مسکراہٹ کو مداحوں نے خوب پذیرائی بخشی اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پوسٹ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دل کے ایموجی کے ساتھ خوبصورت تبصرے بھی کیے۔

اس سے قبل جون میں فادرز ڈے کے موقع پر شروتی ہاسن نے کمل ہاسن کی کچھ دلچسپ تصاویر شیئر کی تھیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اداکارہ نے اپنے والد کے لیے لکھے گئے نوٹ میں کہا تھا کہ جن سے آپ سب سے زیادہ سیکھتے اور جو آپ کو بہت زیادہ خوش رکھتے ہیں وہ آپ کے والدین ہی ہوتے ہیں۔

شروتی ہاسن نے ساتھ میں لکھا تھا کہ ہیپی فادرز ڈے، میرے والد محترم بننے پر آپ کا شکریہ۔

تازہ ترین