• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیشائر میں خاتون کا جنسی ایسالٹ کرنے والے کیئر ورکر کو چھ سال قید

لندن (پی اے) جنسی ایسالٹ کرنے والے ایک کیئر ورکر کو چھ سال کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ چیشائر کرائون کورٹ میں بینجمین پولی نے پانچ جنسی ایسالٹ آفنسز کا اعتراف کیا۔ قبل ازیں ایک سماعت میں اس نے ایک انفرادی مریض کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے کا بھی اعتراف کیا تھا۔ 21 سالہ کیئر ورکر کو جمعرات کے روز چھ سال قید سنائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون چیشائر میں سپیشلسٹ سینٹر کی ایک رہائشی تھی، اس نے نوٹس کیا کہ مرگی کے دورے کے دوران اس کے ساتھ کچھ کیا جا رہا تھا۔ نومبر 2020 میں اس نے اس امید کے ساتھ ایک خفیہ کیمرے والی الارم گھڑی خریدی کہ اس کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی فلم بندی ہو سکے۔ کراؤن پراسیکیوشن سروس (سی پی ایس) نے کہا کہ کچھ ہی دنوں میں اس نے فوٹیج کی ریکارڈنگ کر لی، جس میں 23 منٹ کے اندر پولی نے اسے متعدد بار جنسی ایسالٹ کا نشانہ بنایا اور مرگی کے دوروں میں بھی یہ سلسلہ جاری رکھا۔ جب اس نے سینٹر کے منیجرز کو فوٹیج دکھائی تو انہوں نے پولیس کو طلب کیا۔ متاثرہ خاتون کے ذاتی بیان کے مطابق سی پی ایس نے بتایا کہ اس کی عمر 20 سال سے زائد ہے اور وہ ایسالٹ کی وجہ سے ایک خوش کن اور مثبت انسان سے پریشانی اور ڈپریش میں مبتلا ہو گئی اور ایسالٹ کے بعد اس کی مرگی کی صورت حال بھی بگڑ گئی۔ پولی کو سزا کے بعد سی پی ایس سے منسلک سینئر وکیل جولی ہیری سن نے کہا کہ یہ آفنسز ایک ایسے انوائرمنٹ میں ہوئے ہیں جہاں خاتون کو خود کو انتہائی محفوظ محسوس کرنا چاہئے تھا۔ درحقیقت اس کو ایک ایسے شخص نے ابیوز کیا، جس کا کام اس کی کیئر کرنا تھا، جب وہ بہت کمزور حالت میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس شخص نے اس عورت کے اعتماد کا انتہائی نفرت انگیز انداز میں ناجائز استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ اس عورت کی ہمت، حوصلہ اور بہادری کے نتیجے میں اب وہ اپنی بدکاریوں کے نتائج بھگت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ اس کو کبھی فراموش نہیں کر سکے گی اور میں امید کرتی ہوں کہ مجرم کو دی جانے والی سزا سےاس عمل کو روکنے میں مدد مل سکے گی۔ سومر ویل سٹریٹ کریو سے تعلق رکھنے والے بینجمین پولی کیلئے سیکسوئل ہارم پریوینشن آرڈر بھی جاری کیا گیا ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ وہ عمر بھر کیلئے سیکس آفنڈرز رجسٹر پر سائن کرے۔
تازہ ترین