پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے دین اسلام میں ایک سے زائد شادیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
نیمل خاور کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی کو بہترین انداز میں گزارنے والے حمزہ نے ایک انٹرویو کے دوران نے کہا کہ "انتہائی حالات" میں ایک مرد کو اسلام میں ایک سے زائد شادی کرنے کی اجازت ہے۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے سوال کیا کہ اکثر شادی شدہ مرد دوسری شادی کے تصور میں دلچسپی لیتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر حمزہ علی عباسی ہنس پڑے اور کہا کہ وہ اپنی ایک ہی شادی میں بے حد خوش ہیں۔
اس دوران حمزہ علی عباسی نے قرآن مجید کی آیت کا حوالہ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ دوسری شادی کی اجازت ایک مرد کو "انتہائی حالات" میں ہے۔