طالبان اقتدار 2001ء میں ختم کرنے کے بعد امریکا نے افغانستان پر 22 کھرب ڈالر سے زائد خرچ کیے۔
امریکی اور اتحادی افواج نے افغان فورسز کو طالبان سمیت ہر طرح کے دشمن سے مقابلے کے لیے 20 سال تک تربیت فراہم کی۔
افغان فورسز دنیا کی جدید فوجی تربیت کے باوجود افغان طالبان کی پیش قدمی چند ہفتے بھی نہ روک سکی اور ڈھیر ہوگئی۔
امریکی اپوزیشن نے اس حوالے سے صدر جو بائیڈن کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔
سابق برطانوی جنرل سر رچرڈ بیرنز نے کہا کہ جوائنٹ فورسز کمانڈ نے افغانستان کا مستقبل بیچ دیا۔
چھتیس دن پہلے بائیڈن نے امریکی عوام کو یقین دلایا تھا کہ افغان فوج تربیت یافتہ ہے اور طالبان افغانستان پر مکمل قبضہ نہیں کر پائیں گے۔