پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر رضا ربانی نے افغانستان کی صورتحال پر حکومت کی پارلیمنٹ کو بریفنگ دینے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغانستان کی حالیہ صورتحال پر حکومت پارلیمنٹ کو روانہ کی بنیاد پر بریف کرے۔
انہوں نے تجویز دی کہ پارلیمانی کمیٹی حکومتی بریفنگ کے بعد سفارتی اقدامات کا تعین کرے۔
رضا ربانی نے مزید کہا کہ کمیٹی حکوکمت کو بتائے کہ وہ کونسے اقدامات ہیں جن کے بعد دنیا ہم پر انگلی نہیں اٹھائے گی۔
اس سے قبل ایک بیان سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا تھا کہ افغانستان کا المیہ صرف پاکستان یا ایران کی غلطی کیسے ہوسکتا ہے؟
انہوں نے یہ بھی کہاکہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ قوانین پر مبنی انٹرنیشنل آرڈر اپنے کچھ اصولوں پر عمل کرے؟