افغانستان کے صدر اشرف غنی نے طالبان کے کابل پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ملک چھوڑنے کی وجہ بتادی۔
افغان صدر اشرف غنی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ خوں ریزی سے بچنے کے لیے افغانستان چھوڑا۔
اس سے پہلے برطانوی میڈیا نے تاجک میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی اور نائب صدر افغانستان کابل سے تاجکستان پہنچے ہیں۔
تاجک میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ افغان صدر اور نائب صدر دوشنبے میں موجود ہیں۔
تاجک میڈیا کا کہنا تھا کہ افغان صدر اور نائب صدر تاجکستان سے کسی اور ملک روانہ ہوں گے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے داخلے کی خبریں آنے کے بعد صدر اشرف غنی کابل سے چلے گئے تھے۔
افغان میڈیا نے صدر اشرف غنی کے افغانستان چھوڑنے کی تصدیق کی تھی
ادھر دفتر افغان صدارت کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کے سبب اشرف غنی کی نقل و حرکت کا کچھ نہیں بتاسکتے۔