• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کا انصاف کی فراہمی کیلئے مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی کے امیدواران رکن کلیم اللہ سہو شہیدکو انصاف کی فراہمی کیلئے پریس کلب پشاور کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت معتمد مقام اسلامی جمعیت طلبہ پشاور مدثر شجاع کر رہے تھے۔ اس موقع پر مدثر شجاع کا کہنا تھا کہ 14 اگست بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی اور پورے ملک کے طلبہ کے لئے سیاہ ترین دن تھا۔کہ جب کلیم اللہ سہو بھاء کو اس جرم میں شہید کردیا گیا کہ وہ عادی مجرموں کے راستے کی سب سے بڑے روکاٹ تھا۔ اویس جٹ نامی شخص جو 11 سال سے یونیورسٹی میں مقیم تھا مبینہ طور پر ہر سال دو سال کے بعد ڈیپارٹمنٹ بدل رہا تھا منشیات فروشی میں ملوث،اور چوری چکاری بھی کیا کرتا تھا طلبہ اور طالبات کو بھی تنگ کررہا تھا کہ خلاف جب شکایت درج ہوئی تو ردعمل میں جمیعت کے 4 ساتھیوں پے خنجر سے حملہ ہواجس سے کلیم اللہ سہو شہید اور تین ساتھی شدید زخمی ہوئے۔پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ مطلع ہونے کے باوجود ٹس سے مس نہیں ہورہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کمیٹی فورم بنا یا جا ئے جو تحقیقات کرے اور ملک کے تعلیمی اداروں میں ان جیسے عادی مجرموں پے پابندی لگائی جائے اور سزا دی جائے۔احتجاج کے آخر میں شہید کے اثالے ثواب کے لئے غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کیا گیا۔
تازہ ترین