• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: 9 محرم کا جلوس، موبائل سروس معطل

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کے جلوس و مجالس کے سلسلے میں شہر بھر میں موبائل فون سروس معطل ہو گئی ہے۔

9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس دن 1 بجے امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہو گا۔

کوئٹہ شہر میں 9 محرم الحرام کے موقع پر تمام کمپنیوں کی موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے معطل ہو گئی ہے۔

موبائل فون ڈیٹا انٹرنیٹ بھی بند ہے، موبائل فون سروس رات 8 بجے تک معطل رہے گی۔

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس دن ایک بجے امام بارگاہ ناصر العزاء سے برآمد ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا دوبارہ امام بارگاہ ناصر العزاء پر ہی اختتام پذیر ہو گا۔

جلوس کے سلسلے میں شہر بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔

جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور لیویز کے 4 ہزار سے زائد اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تازہ ترین